خواجہ آصف

ایف بی آر کے 2544 ارب کے کیسز عدالتی فیصلوں کے منتظر ہیں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے 2544 ارب کے کیسز عدالتی فیصلوں کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں سپریم کورٹ میں 102 ارب اور ہائی کورٹس میں 742 ارب کے کیسز کئی سال سے فیصلوں کے منتظر ہیں۔ ایف بی آر کے 1700 ارب روپے کے کیسز کے فیصلے زیر التوا ہیں، یہ سب ٹیکس نادہندہ ہیں۔ کیسز میں التوا ایف بی آر اور دیگر کی ملی بھگت سے ہوتا ہے، یہ 2 ہزار 544 ارب روپے وصول کرلیے جائیں تو آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہزاروں ارب روپے ہمارے بہت سے دکھ دور کرسکتے ہیں، صحت، تعلیم اور دفاعی اخراجات پورے ہوسکتے ہیں۔ عدلیہ کو اگر اہم ایشوز سے فراغت ہو تو ایف بی آر محصولات توجہ کے مستحق ہیں، وہ کوشش میں ہیں کہ پتا چلے کہ یہ سلسلہ کب سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی سال پہلے انہوں نے پی اے سی میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا لیکن ایف بی آر نے زیادہ لفٹ نہ کرائی۔ یہ محصولات مذاکرات کے ذریعہ طے کیے جا سکتے ہیں، تھوڑی ایمانداری اور وطن سے محبت کی ضرورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے