سلیمان شہباز

4 سال عمران خان نے کوئی حکومت نہیں کی، ہم انہیں اب کوئی اسپیس نہیں دیں گے، سلیمان شہباز

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  4 سال عمران خان نے کوئی حکومت نہیں کی، ہم انہیں اب کوئی اسپیس نہیں دیں گے، انہیں سزا ہو گی، وہ سول ملٹری ریلیشن شپ آئیڈیل ہونے کا کہتے رہے، کل کے پی اسمبلی میں بل منظور ہوا کہ ہیلی کاپٹر کے استعمال کا احتساب نہیں ہو سکتا، کہاں ہیں آج ثاقب نثار؟ کہاں ہیں آج جاوید اقبال؟

تفصیلات کے مطابق سلیمان شہباز نے جاری بیان میں کہا کہ  عمران خان کو یو اے ای سے جو تحفے ملے وہ بھی بیچ دیے، کہاں ہیں فرح گوگی؟ ان کو پاکستان سے کیوں بھگایا گیا، انہوں نے ہماری خواتین تک کا خیال نہ کیا، ان کو گرفتار کیا، یہ بتائیں گے کہ یہ کیسے صادق اور امین ہیں، انہوں نے پرویز مشرف کے ریفرنڈم کو ووٹ دیا، بعد میں مشرف کو گالیاں دیتے رہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریاستِ مدینہ اور اخلاقیات کی بات کرتے ہیں، یہ ان کے باپ کے پیسے ہیں کہ حساب کتاب نہیں ہو سکتا، آپ کے پاس طاقت تھی تو کیسز ثابت کرتے، نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف، حمزہ شہباز، احسن اقبال کے ساتھ کیا کچھ ہوا؟ اب روتے ہیں کہ فرح گوگی پبلک آفس ہولڈر نہیں، میں بھی تو پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا، کے پی میں 2008ء سے جو کچھ ہوتا رہا وہ پوری کرپشن کی ایک داستان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے