وفاقی کابینہ

حکومت کیجانب سے رمضان میں دفتری اوقات کار کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان کے مہینے میں دفتری اوقات کار کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہ مقدس کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح ساڑھے 7 بجے سے سہ پہر اڑھائی بجے تک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جمعة المبارک کے روز چھٹی کا وقت اڑھائی بجے کی بجائے ساڑھے 12 ہوگا۔ ان اوقات کار کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا اور ماہ صیام کے بعد بھی گرمیوں کا پورا موسم یہی اوقات کار لاگو رہیں گے۔

اس میٹنگ کے دوران حکومت کی سادگی اختیار کرنے کی حکمت عملی کے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ ہوئی اور اس حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے