نواز شریف

28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کرکے ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا۔ نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کرکے ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یوم تکبیر کے جلسے کے شرکاء سے آڈیو پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میں پوری قوم کو یوم تکبیر پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ 28 مئی 1998 کو قوم کا امتحان تھا، اُس امتحان کی گھڑی میں اللہ نے ان کا ہاتھ پکڑا اور درست فیصلے کی توفیق دی۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دنیا نے ان پر دباؤ ڈالا اور پرکشش پیشکش کی گئی لیکن بھارتی ایٹمی دھماکوں کا پتا چلتے ہی انہوں نے جوابی ایٹمی دھماکوں کی ہدایت کی۔ 28 مئی کو ہم نے کیا وہ ’ایبسوٹلی ناٹ‘ تھا، پاکستان 9 مئی 2023ء جیسے دن کے لیے نہیں بلکہ 28 مئی 1998ء جیسے دن کے لیے بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو ایٹمی طاقت کے ساتھ معاشی طاقت بھی بنانا تھا، بدقسمتی سے کچھ لوگوں نے ہماری ٹانگیں کھینچنا شروع کردیں۔ ہمیں جب بھی موقع ملا دل و جان سے ملک کی خدمت کی۔ تینوں بار کسی نہ کسی بہانے ہماری حکومت ختم کی گئی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 28 مئی الگ الگ علامتیں ہیں۔ ایک تباہی و بربادی کی علامت ہے تو دوسری ترقی، خوشحالی اور ناقابل تسخیر دفاع کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے