جاوید لطیف

2018ء کی طرح نتائج بدلنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق بیان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات کی طرح آزاد کشمیر میں بھی نتائج بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے  آزاد کشمیر میں جاری الیکشن سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ جس طرح گلگت بلتستان میں نتائج کو بدلا گیا وہی ری پلے آزاد کشمیر میں بھی نظر آرہا ہے۔ جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ سیاست کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان الیکشن کو زندگی اور موت کا مسئلہ مت بنائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و  رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کا آج آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان سیاست کے حوالے سے اس الیکشن کو زندگی موت کا مسئلہ مت بنائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن پاکستان کی سلامتی کےلیے اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے