محمد زبیر

پی ٹی آئی حکومت کو ہم نے گھر بھیجا یہ امریکا کا نام لیتے ہیں۔ محمد زبیر

اسلام آباد (پاک صحافت) محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق اور سلیکٹڈ پی ٹی آئی حکومت کو اپوزیشن جماعتوں نے گھر بھیجا ہے لیکن یہ نام امریکہ کا لیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم یگ ن کے رہنما محمد زبیر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی سازش چل رہی تھی تو کیس اعلیٰ عدلیہ میں چل رہا ہے یہاں کیوں نہیں لے کر آئے ثبوت، یہاں آکر بتائیں کہ امریکہ اس سازش میں ملوث تھا انہوں نے بنا کسی ثبوت کے کہہ دیا کہ اپوزیشن غدار ہے۔

محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ہمارے پاس 197 ووٹ تھے، عمران خان کے پاس صرف 140 ووٹ تھے لیکن ووٹ کونٹ نہیں ہونے دیا اور ڈپٹی سپیکر کو حکم دیا گیا جس کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا اور پورا پاکستان دیکھے گا، ہمارا آدھا کام ہوگیا ہے کہ ہم نے عمران خان کو گھر بھیج دیا ہے کبھی پاکستان کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ وفاق اور پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں حکومت نہیں۔ اس وقت بنا حکومت کے پاکستان چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے