راجہ پرویز اشرف

سیاسی مسخرے جن کا ایڈریس کسی کو پتہ نہیں، یہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کریں گے، راجہ پرویز اشرف

گوجرانوالہ (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے حکمران جماعت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سیاسی مسخرے جن کا ایڈریس کسی کو پتہ نہیں، یہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کریں گے، ہم لڑتے آئے ہیں اور لڑتے رہیں گے اسکے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف گوجرانوالہ ڈویژن کے جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی جماعت ہے جو پاکستان کو استحکام دے سکتی ہے، ہم جھک نہیں سکتے،شہید بھٹو کا سارا خاندان ہی قربان ہو گیا، شہید بی بی ساری عمر آمروں سے لڑتی رہی مگر جھکی نہیں، مسخرے کہتے ہیں کہ ہمیں لانگ مارچ کے ہجے معلوم نہیں، لانگ مارچ اس لیے کر رہے ہیں کہ ہم استعفے لینے آئے ہیں دینے نہیں۔

واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ یہ لانگ مارچ تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہو گا، پاکستان میں جمہوریت،عوامی حقوق کیلئے پیپلز پارٹی کی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پیپلز پارٹی کے خلاف ہائبرڈ وار شروع کی گئی، پیپلز پارٹی کو کمزور ثابت کرنے کا تاثر دیا گیا۔ نفسیاتی انداز میں تواتر سے پیپلز پارٹی پر وار کیے گئے۔ مگر پیپلز پارٹی کا کارکن آج بھی بھٹو کی پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے