سامسنگ ایف سیریز

سامسنگ کے ایف سیریز کے دونئے اسمارٹ فونز فروخت کے لئے پیش

ٹوکیو (پاک صحافت) اسمارٹ فونز بنانے والی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی سامسنگ نے ایف سیریز کے دو نئے اسمارٹ فون مارکیٹ میں پیش کر دیئے، کمپنی کے مطابق ایف سیریز کے نئے اسمارٹ فونز فی الوقت بھارت میں پیش کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ بنیادی طور پریہ  دونوں فونز گلیکسی ایم سیریز کے ری برانڈ ماڈلز ہیں، گلیکسی ایف 12 گلیکسی ایم 12 جبکہ ایف 02 ایس گلیکسی ایم 02 ایس کی نئی شکل ہے۔ دونوں فونز کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ بھی موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق سامسنگ کی جانب سے گلیکسی ایف 12 میں 6.5 انچ کا ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی 3.1 سے کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق فون کے اندر کمپنی کا اپنا تیار کردہ اوکٹا کور ایکسینوس 850 پراسیسر دیا گیا ہے۔ اسی طرح 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ فون کی بیٹری 6000 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گلیکسی ایف 02 ایس میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی سے کیا گیا ہے۔ فون کے اندر کوالکوم اسنیپ ڈراگون 450 پراسیسر موجود ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ گلیکسی ایف 02 ایس میں 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ دونوں اسمارٹ فونز کی قیمت 20 سے 24 ہزار روپے تک کے درمیان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے