راجہ ریاض

راجہ ریاض نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے درخواست جمع کرادی

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف  ایم این اے  راجہ ریاض نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے درخواست اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔ ذرائع کے مطابق درخواست پر 17 ارکان قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کیلئے راجہ ریاض کے نام پر دستخط کیے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کیلئے حامی ارکان کے دستخطوں سے آج درخواستیں مانگی ہیں جن کی آج ہی اسکروٹنی ہوگی جبکہ اکثریتی حمایت رکھنے والے کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ رہے کہ راجہ ریاض نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے آنے سے قبل سندھ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کروں گا۔

واضح رہے کہ راجہ ریاض نے  بتایا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز پر حملے کی وجہ سے سندھ ہاؤس آیا ہوں۔ راجا ریاض نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمارے ساتھ پی ٹی آئی کے 12 نہیں بلکہ 24 ایم این ایز ہیں، ایم این ایز کی تعداد سے متعلق پرویز الہٰی کی معلومات درست نہیں جبکہ مزید ایم این ایز آنے کو تیار ہیں لیکن ن لیگ انہیں ایڈجسٹ نہیں کر پارہی۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

فضل الرحمان شکست کا بدلہ عوام سے نہ لیں، بات چیت کا راستہ اپنائیں۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان شکست کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے