کورونا کیسز

کورونا وائرس سے مزید 29 اموات، 955 مثبت کیسز بھی رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہونے لگی، نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ملک بھر کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 87 تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 955 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار 188 ہو چکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 352 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 644 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 85 ہزار 749 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے