بلاول بھٹو

پنجاب میں اس وقت تک کوئی پوسٹنگ نہیں ہوتی جب تک خاتون اول کو پیسے نہیں دئے جاتے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اس وقت تک کوئی بھی پوسٹنگ نہیں ہوتی جب تک خاتون اول کو اس کے پیسے نہیں دئے جاتے، پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کہانیاں ہمیں پنجاب کی بیوروکریسی اور مختلف ادارے خاتون اول کی کرپشن کے بارے میں سناتے ہیں اس پر آپ کیا کہتے ہیں، ہمیں تو بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے امیدوار سارے پیسے ہر طرف پھینک رہے تھے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو آپ نے کس قسم کی گالی دی، تم ہوتے کون ہو مولانا کو گالی دینے والا، مولانا اور ہمارا آج سے نہیں قائد عوام کے وقت سے سیاسی اختلاف ہے، ابھی ایک جملہ نکالیں جب میں نے کبھی مولانا کو گالی دی ہو۔ آپ کو احساس ہے کہ جمعیت علماء اسلام کی تاریخ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے