عمران خان

عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔  یاد رہے کہ انسداددہشت گردی عدالت میں 9 مئی واقعات کے 7 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی، بطور اسپیشل پروسکیوٹر سید فرہاد علی شاہ اور پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔فاضل جج اعجاز احمد بٹر نے کہا کہ ہم تو سزا یافتہ کا ٹرائل بھی جیل میں ہی کرتے ہیں۔ اسپیشل پروسیکیوٹر سید فرہاد علی شاہ نے کہا کہ اگر ملزم عدالت میں نہ آئے تو عدم پیروی پر درخواست خارج کردی جاتی ہے اور اس بنیاد پر قوی امکان ہے کہ ملزم کی سزا دو دن بعد معطل ہوجائےگی تو یہ جواز مناسب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سید فرہاد علی شاہ نے کہا کہ عدالت عدم پیروی پر درخواست خارج کردے،جب ملزم کی سزا معطل ہوگی، جیل سے باہر آئے گا تو عبوری ضمانت کا حقدار ہوگا۔ سید فرہاد علی شاہ نے کہا کہ پہلے ہی ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع کرکے مہربانی کردی گئی، مزید مہلت نہ دی جائے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہ زیب کیس کے مطابق عبوری ضمانت عدم حاضری پر خارج ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے