رضا ربانی

پاکستان کسی خونی انقلاب کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ رضا ربانی

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی خونی انقلاب کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر پاکستان کا عہدہ کسی ایک جماعت کی حمایت کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ موجودہ صدر کا جانبدارانہ کردار رہا ہے، ان کی ثالثی دوسرے ادارے قبول نہیں کریں گے۔

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ آئین میں الیکشن کا طریقہ کار کا تعین ہے، وقت کے ساتھ الیکشن ہوں گے۔ سیاسی جماعتوں، اسٹیک ہولڈر کا گرینڈ ڈائیلاگ کروایا جائے تاکہ بحران سے نکلا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کو اپنے آئینی دائرے میں رہ کر کام کرنا پڑے گا، مسائل نہیں حل ہوئے تو وفاق کے لیے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، افہام و تفہیم، بات چیت کے ذریعے ہی ملک کو آگے لے جایا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے