رحمان ملک

بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتا، رحمان ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ کاکہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت پہلے دن سے پاکستان کے خلاف مختلف سازشیں کر رہا ہے اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتا لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی ہائبرڈ جنگوں کے خلاف ہماری جوابی حکمت عملی کیا ہے؟

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی سے متعلق سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پر حملے کا الرٹ ایک دہشت گرد احسان اللہ احسان نے جاری کیا تھا جس کے خلاف پاکستان نے دو ایف آئی آر درج کی تھیں اور وہ اب ترکی میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازش کر رہا ہے، احسان اللہ احسان کے بہت سے آقا ہیں جو اسے پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں تو حکومت اقوام متحدہ اور انٹرپول بھارت اور احسان اللہ احسان کے خلاف کیوں نہیں جاتی؟۔ رحمان ملک نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر یہ مسئلہ اقوام متحدہ اور انٹرپول کے ساتھ اٹھائے کہ بھارت دہشت گردوں کے ذریعے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتاہے اور انہیں پاکستان کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے