جاوید لطیف

ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست بچانے کا فیصلہ کیا۔ جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی سیاست قربان کرکے ریاست کو بچانے کا فیصلہ کیا ہے، ضمنی انتخابات کے نتائج تسلیم کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ریاستی اداروں کی غلطیوں کا ملبہ اٹھانے کیلئے تیار نہیں ہیں، ہم ماضی میں تمام کے تمام ضمنی الیکشن جیتے تھے، کل کے انتخاب میں لوگ ہم سے 3 ماہ کی کارکردگی کا پوچھتے رہے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کا سوال تھا کہ فرح بی بی اور پیرنی بی بی اور بنی گالہ سے متعلق ہم نے کیا کیا، لوگ پوچھتے ہیں حکومت میں ہونے کے باوجود ہم نے کیا کیا؟۔ حکومت ہار گئی لیکن نوازشریف کا نظریہ جیت گیا، جماعتوں کے لوگ کمپرومائز کریں گے تو یہی نتیجہ آئے گا، لوگوں نے ہمیں معاشی استحکام لانے کا مینڈیٹ دیا تھا، لوگوں نے ہمیں عمران خان حکومت پر پردہ ڈالنے کا مینڈیٹ نہیں دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے