بلاول بھٹو

نیب قوانین کا اطلاق ججوں پر بھی ہونا چاہیے، چاہے وہ حاضر سروس ہوں یا ریٹائرڈ، وزیر خارجہ

کراچی (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب قوانین کا اطلاق ججوں پر بھی ہونا چاہیے، چاہے وہ حاضر سروس ہوں یا ریٹائرڈ، نیب قوانین میں یہ ترمیم وہ خود پیش کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہماری عدلیہ دہرے معیارات پر چل رہی جسکا دفاع نہیں کر سکتے

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ججوں کی قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین میں بہت دلچسپی ہے، پتا نہیں ججوں کو نیب قانون میں کیا خوبی نظر آرہی ہے۔ ان کا کہنا تھا نیب سیاسی انجینئرنگ، غیر جمہوری قوتوں کو جگہ دینے کے لیے بنا، اس ادارےکو بند کرنا چاہیے، کرپشن ہر جگہ ہے، پارلیمان میں بھی ہے اور عدلیہ میں بھی ہو گی، ہر پاکستانی پر ایک ہی قانون لاگو ہونا چاہیے

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ مقدس گائے والی قانون سازی ہم کب تک کریں؟ مقدس گائے والا نظام نہیں چلنے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا اس وقت ہم بہت سے مسائل کا شکار ہیں، عام آدمی کو زندگی گزارنے میں بہت مشکلات ہیں، ملک میں ایسا معاشی بحران ہے جو کبھی نہیں دیکھا، معاشی بحران ہو گا تو کیا عوام آئین کھائیں گے، پاکستان کی جمہوریت کو آج جو نقصان ہو رہا ہے اس کے نتائج کل سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے