سراج الحق

ریاست مدینہ کے نعرے لگانے والے عوام سے مخلص نہیں۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ کے جھوٹے اور کھوکھلے نعرے لگانے والے عوام سے مخلص نہیں اور انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت جیسا نظام چل رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اشیائے خورونوش، ادویات، پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ ہوا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کہاں ہے وہ مدینہ کی ریاست جس کا وزیراعظم دن رات وعدے کرتا تھا۔ بدقسمتی سے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو چند خاندانوں نے غلام بنایا ہوا ہے۔ اس ملک کے وی آئی پیز کے محلات بیرون ملک اور ان کا پینے کا پانی تک بھی باہر سے آتا ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ڈاکٹر عافیہ کو امریکا کے حوالے کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے