کرینہ کپور نئے سال میں کیا کرنے والی ہیں؟

ممبئی (پاک صحافت) کبھی خوشی کبھی غم، مجھ سے دوستی کرو گی، تھری ایڈیٹس اور جب وی میٹ سمیت دیگر ہٹ فلموں سے شہرت پانی والی اداکارہ کرینہ کپور نئے سال میں کیا کرنے والی ہیں؟ اس حوالے سے اداکارہ نے خود ہی بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں اپنے نئے سال کے منصوبوں سے متعلق بتایا ہے۔کرینہ نے کہا کہ ان کا نئے سال کا ریزولوشن زندگی میں توازن تلاش کرنا ہے، لفظی طور پر یہ ایک پاؤں پر کھڑا ہونے کی طرح ہے جن کے دو بچے ہوں اور پھر بھی آپ کام کرنے کی کوشش کر رہے ہوں۔ انہوں یہ بھی کہا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ بھی وقت گزارنا چاہتی ہے اسی لیے وہ صرف خوش رہنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور نے انٹرویو میں مزید کہا کہ نئے سال کی مناسبت سے ہر کوئی بڑی بڑی منصوبہ بندیاں کرتا ہے لیکن سب کی ریزولوشن خوش اور پرامن رہنے کی ہونی چاہیے۔ یاد رہے کرینہ کپور خان اپنے شوہر اداکار سیف علی خان اور دونوں بیٹوں تیمور اور جے علی خان کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ میں اپنی چھٹیاں منا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے