عطا تارڑ

عمران خان اب پاؤں پکڑ کر معافی مانگ رہے ہیں، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  ہمارے خلاف دہشت گردی کا جعلی مقدمہ درج کیا گیا، پنڈی ہماری حکومت ختم کرنے گئے، اپنی حکومت ختم کر کے آ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پہلے بڑھکیں ماریں، اب پاؤں پکڑ کر معافی مانگ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہاکہ عمران خان امریکی سازش اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے پر یو ٹرن لے چکے، انہوں نے رانا ثناء اللّٰہ سے ڈر کر پنڈی میں جلسہ کیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی باپ سے بڑے ڈاکو ہیں، پرویز الہٰی کے اپنے ہاتھ سے اسمبلی توڑتے وقت ہاتھ اور ٹانگیں کانپیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب میں اتنی ناکام حکومت کبھی نہیں دیکھی، ان کا رہنما 2 دن بھی جیل جاتا ہے تو ہانپتا ہوا واپس آتا ہے، ہمارے لیڈران نے جیلیں کاٹیں، حوصلے کے ساتھ سب کچھ برداشت کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے