خواجہ آصف

ستیہ پال ملک کے بیان کے بعد پلوامہ معاملہ عالمی فورمز پر اٹھائیں گے۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ستیہ پال ملک کے بیان کے بعد پلوامہ معاملہ عالمی فورمز پر اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلوامہ حملے پر سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال ملک کے انکشافات نے جھوٹے بھارتی بیانیہ ملیا میٹ کر دیا ہے۔ اب ثابت ہوگیا بھارتی بیانیہ اور پلوامہ حملہ جھوٹ پر مبنی تھا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ نریندر مودی کے عمل کی وجہ سے 2 ایٹمی طاقتیں جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی تھیں۔ پلوامہ واقعے پر پاکستان نے سنجیدگی دکھائی، اس سلسلے میں مزید انکشافات ہوں گے، ستیہ پال ملک کے بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت سنجیدہ موضوع پر کم نظری دکھا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم اورنگزیب

پنجاب میں 5 جون سے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پنجاب بھر میں 5 جون سے پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے