شیری رحمان

ہم اس دہائی کے سب سے بڑے انسانی بحران سے گزر رہے ہیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ہم اس دہائی کے سب سے بڑے انسانی بحران سے گزر رہے ہیں، بین الاقوامی امداد کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کے باعث سنگین مسائل جیسے ہیٹ ویو، بارشوں اور سیلاب کا سامنا ہے۔ ہم ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی صف اول میں کھڑے ہیں، اس وقت پاکستان مون سون کے 7 ویں اسپیل سے گزر رہا ہے جو ملکی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا گیا۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ اب دہائی کے سب سے بڑے مونسٹر مون سون نے تباہی مچادی ہے، بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ اور بلوچستان متاثر ہیں۔ ابھی بھی لاکھوں افراد خطرے سے دوچار ہیں، لوگ خوراک اور پناہ کے بغیر کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سے نمٹنا کسی صوبے یا وفاق کے بس کی بات نہیں ہے، ہمیں بین الاقوامی امداد کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے