شیری رحمان

ہمیں ایک نیشنل ایکشن پلان کے تحت آگے بڑھنا ہوگا، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکز ی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ خطرناک فضلے کی نقل و حرکت، ٹھکانے لگانا، دوسرے ممالک سے ویسٹ ڈمپ ہونے سے متعلق پالیسی بنائی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک نیشنل ایکشن پلان کے تحت آگے بڑھنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آج کی کابینہ نے ایک سنگ میل پالیسی منظور کی ہے، خطرناک فضلہ ہم سب کی صحت کیلئے مضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی خطرناک فضلے کے حساب سے بنائی گئی ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسیز کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہوگا، ان سارے کاموں کو روکنے کیلئے یہ پالیسی بنانا پڑی۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے مزید کہا کہ 1990 میں 624 کنٹینر شپ ہوئے جنہوں نے پاکستان میں فضلہ ڈمپ کیا تھا، اس کو روکنا بہت ضروری ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کو نہ آنے دیں، 80 ہزار ٹن ایک سال میں اگر پرائیویت باڈیز کے ذریعے امپورٹ کرکے ڈمپ کررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیزل کنونشن کا دستخط کنندہ ہے، اس میں مائکرو پلاسٹکس بھی ہیں، ہم صوبوں کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے