ناصر حسین شاہ

ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور لگائیں گے، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عظیم لیڈروں کی قربانی دینے کے باوجود ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور لگائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے زیادہ اس ملک کی وفادار جماعت کوئی اور نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے صحافی عمران خان کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے زیادہ اس ملک کی وفادار جماعت کوئ اورنہیں جس کے ایک لیڈر کو جھوٹے مقدمے میں پھانسی ، دوسرے کو سرعام قتل کردیا گیااُس کے باوجود ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور لگائیں گے۔

واضح رہے کہ سید ناصر حسین شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ تاریخ کو کتابوں میں لکھ کر تو جھٹلایا جاسکتا ہے مگر جو دیواروں پر لکھا ہے اُسے نہیں۔ خیال رہے کہ صحافی عمران خان نے کہا تھا کہ مراد علی شاہ کے الفاظ نئے ہیں نا لہجہ ، اسی ہٹ دھرمی نے 71ء میں ملک دو لخت کر دیا تھا۔ جس پر وزیر بلدیات سندھ نے سخت ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے انہیں  کھری کھری سنادی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے