اسلام آباد (پاک صحافت) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہمارے جھنڈے کی خوبصورتی اقلیتوں کے بغیر ادھوری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایسٹر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں افراتفری ہورہی ہے، ضرورت ہے کہ ہمارے درمیان رواداری ہو، تقسیم ہند کے وقت کرسچن کمیونٹی کے رہنماؤں نے کردار ادا کیا۔ سپریم کورٹ میں بھی مشہور جج کرسچن کمیونٹی سے ہی تھے، آپ آر ایس ایس کا ہندوستان دیکھ سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ نریندر مودی مساجد کو شہید اور مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے، دنیا میں مذہب کے نام پر شدت پسندی پائی جاتی ہے، ہندوستان میں ہمارے مسلمان اور کرسچن بھائی خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ایسٹر کے موقع پر دنیا میں امن کا پیغام جانا چاہیے، فلسطین اور کشمیر میں ظلم و بربریت جاری ہے۔
Short Link
Copied