وزیر اعظم

ہماری حکومت  مہنگائی  کم کرنے میں کامیاب رہی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت مہنگائی کم کرنے کامیاب رہی ہےان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح اس سطح سے نیچے آگئی جو ہماری حکومت کے سنبھالنے کے وقت تھی، معاشی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ مہنگائی پر قابو برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں۔

تٖفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ معاشی حوالے سے مزید اچھی خبریں ہیں کہ مہنگائی کو کم کرنے کے لیے ہماری کوششیں بار آور ہورہی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) اور بنیادی مہنگائی دونوں اس سطح سے نیچے ہیں جو ہماری حکومت کے سنبھالنے کے وقت تھیں۔

مزید پڑھیں: حکومت، سابق دور کی خرابیوں کو دور کر رہی ہے:عثمان بزدار

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی معاشی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور مہنگائی پر قابو برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں۔ادھر وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے، جنوری میں سی پی آئی کم ہوکر 5.7 فیصد جبکہ بنیادی مہنگائی 5.4 فیصد ہوگئی۔

انہوں نے لکھا کہ (جولائی 018) میں پی ٹی آئی حکومت سنبھالنے سے قبل سی پی آئی 5.8 فیصد اور بنیادی مہنگائی 7.6 فیصد تھی اور آج یہ شرح ہماری حکومت کے آنے سے قبل کی شرح سے نیچے آگئی۔شائع کی گئی  ایک رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کی حالیہ رپورٹ کے اعداد و شمار بتائے گئے جس کے مطابق شہری علاقوں کی نسبت دیہی علاقوں میں غذائی مہنگائی زیادہ رہی جہاں سال 2020 کی دوسری ششماہی میں ان علاقوں میں غذائی مہنگائی کے درمیان فرق زیادہ بڑھ گیا۔

مہنگائی پر اسٹیٹ بینک کی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں غذائی قیمتوں میں آہستہ آہستہ اضافہ ہوا تاہم قیمتیں بڑھنے کی رفتار شہری علاقوں کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں زیادہ تھی۔شہری علاقوں میں دسمبر 2019 سے مہنگائی 10.4 فیصد (12 ماہ کی اوسط) سے بڑھ کر دسمبر 2020 میں 13.3 فیصد کو پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

نئی حکومت کے آنے کے بعد پہلا اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد چین پہنچ گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور معاون خصوصی امور خارجہ طارق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے