بلوچستان اسمبلی

بلوچستان اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پیش

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور حمایت کی قرارداد پیش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رکن اسمبلی زابد علی ریکی نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے فلسطین کے معصوم عوام پر ظالم فوج فضائی، سمندری اور زمینی حملے کر رہی ہے، اب تک ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ، امریکا، یورپی یونین اور دیگر اسلامی ممالک کی جانب خاموشی ظلم کے مترادف ہے۔

قرارداد کے متن میں مزید لکھا گیا وفاقی حکومت فوری طور پر اقوام متحدہ اور دیگرانسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ معاملہ اٹھائے، حملوں کی فوری طور پر روک تھام کیلئے اقدامات بھی اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے