مصدق ملک

گیس کی قیمتوں میں اضافے سے غریب نہیں صرف امیر متاثر ہوں گے۔ وزیر پٹرولیم

کراچی (پاک صحافت) وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے غریب نہیں صرف امیر متاثر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ صرف ملک کے امراء کو متاثر کرے گا۔ اس سے غریب لوگ متاثر نہیں ہوں گے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ملکی وسائل پر اشرافیہ کے قبضے کی علامت ہے۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے اپنے فرٹیلائزر اور پاور پلانٹس کو 2 ڈالر فی یونٹ پر گیس مہیا کرتا ہے۔ قطر میں یہ قیمت 3 ڈالر اور بحرین میں 4 ڈالر ہے۔ جبکہ پاکستان بالترتیب 70 سینٹ اور ڈیڑھ ڈالر میں مہیا کررہا ہے۔ یہ ملک کے وسائل پر اشرافیہ کا وہ قبضہ ہے جس نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ کیا ہم سعودی عرب اور قطر سے امیر ہیں کہ ان پلانٹس کو ان کی نسبت کئی گنا سستی گیس فراہم کررہے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل پر اشرافیہ کا قبضہ کوئی افسانوی بات نہیں، یہ حقیقت ہے۔ یہ قبضہ کروڑوں غریبوں سے مواقع چھینتا اور چند امراء کو وسائل پر اختیار دیتا ہے جن کے سیاسی روابط ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے