سیلاب پاکستان

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سیلاب سے مزید 24 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں سیلاب کی تباہی کاری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیلاب سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 19 اموات صوبہ سندھ میں ہوئی ہیں۔ مزید 24 اموات کے بعد سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 314 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 115 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مزید بتایا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 12 ہزار 703 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ این ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ مجموعی طور پر 246 پلوں کو اب تک نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے