ناصر حسین شاہ

عمران خان ملک کی سیاسی تاریخ میں مہمان اداکار کے طور پر یاد رکھے جائیں گے، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک کی سیاسی تاریخ میں مہمان اداکار کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہر طرح سے چاروں  شانے چت ہونے کے بعد اب جنوبی پنجاب صوبے کے  شوشے میں چھپنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر بلدیات سندھ  سید ناصر حسین شاہ نے شاہ محمود قریشی کی میڈیا ٹاک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی  کی میڈیا ٹاک میں بے بسی، بوکھلاہٹ اور دماغی  خلل واضح تھی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قریشی صاحب!آپ کی حکومت عوام کا اعتماد کھو  چکی ہے، اب آپ گھر جانے کی تیاری کریں۔ عمران خان  کی ٹرمپ  کارڈ  میں مجھے استعفیٰ  نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ آپ جتنا عدم اعتماد سے بھاگنے کی کوشش کریں لیکن  اپوزیشن آپ کو بھاگنے نہیں دے گی۔ ناصر شاہ کاکہنا ہے کہ عمران خان خود کو پوپائے دی سیلر مین  کا کردار سمجھ کر 27 مارچ  کو بڑا اعلان کرنے کی باتیں کررہے ہیں، نہ عمران خان کے پاس پوپائے والا پالک  کا ڈبا ہے نہ ہی وہ سمجھ  ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے