وزیر تعلیم سندھ

گالم گلوچ کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم گالم گلوچ کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ سعید غنی نے اپنے حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حلقہ جب ایم کیو ایم، مسلم لیگ اور مروت کا گڑھ تھا، میں تب یہاں سے جیتا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ حلقے میں 5 لالھ لوگ ہیں، کوئی ایک لے آئیں جو کہے کہ میں نے اس سے بدتمیزی کی ہو، ہم نے اپنے حلقے والوں کو اپنے گھر کے فرد کی طرح سمجھا ہے، جو غنڈہ گردی بدمعاشی ہم نے یہاں ختم کی ہے اسے دوبارہ یہاں نہیں آنے دیں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ 1988ء سے اس نشست پر پیپلز پارٹی کبھی نہیں جیتی، 2017ء کے ضمنی انتخاب میں پہلی بار پیپلز پارٹی جیتی، 1988ء سے اس حلقے سے جو بھی جیتا ہے وہ وزیر بنا لیکن حلقے کی حالت سے نہیں لگتا تھا کہ یہ وزیروں کا حلقہ ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ 2018ء میں میڈیا نے ٹوٹی پھوٹی سڑکیں دکھائیں تو میں نے کہا 5 سال بعد آ کر یہ حلقہ دیکھیں۔ سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ دعویٰ کر سکتا ہوں کہ 80 فیصد تک اس حلقے کے مسائل حل کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے