نوازشریف

مجھے نااہل کرنے میں ثاقب نثار، قمر باجوہ، فیض حمید ملوث ہیں۔ نواز شریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے نااہل کرنے میں ثاقب نثار، قمر باجوہ، فیض حمید ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش رچانے، وزارت عظمی سے ہٹانے، سزا دینے میں ثاقب نثار اور ان کا بینچ، نیب کورٹ کے جج محمد بشیر، جنرل باجوہ اور فیض حمید ملوث ہیں۔

نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کا Suo Moto نوٹس لیتے ہیں تو کیا پاکستان کے ساتھ ہونے والے اس بھیانک ظلم پر بھی کوئی ازخود نوٹس لیا جائے گا؟ کیا یہ مجرم کبھی عدالت میں بلائے جائیں گے؟۔

انہوں نے کہا کہ جنرل فیض حمید اور ثاقب نثار سے پوچھا جائے گا کہ جسٹس شوکت صدیقی کو بینچ سے کیوں ہٹایا گیا؟ جنرل فیض حمید نے جسٹس شوکت صدیقی کے گھر دو مرتبہ جاکر کیوں کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کو سزا دینا قومی مفاد میں ہے اور اگر انہیں ضمانت ملی تو ہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائے گی؟ یہ دو سال کی محنت کیا تھی اور نواز شریف کو سزا دلوانے میں کونسا قومی مفاد تھا؟۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کیا جنرل فیض حمید سے پوچھا جائے گا کہ جسٹس صدیقی کو کیوں کہا کہ نیب کورٹ میں سزا تو ہونی ہی ہونی ہے اب صرف سزا کی مدت طے ہونا باقی ہے؟ ان کو کیسے معلوم تھا کہ سزا تو ہونی ہی ہونی ہے؟ کیا جج محمد بشیر سے پوچھا جائے گا کہ جنرل فیض حمید کو کیسے علم تھا کہ سزا تو ہونی ہی ہونی ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے