مریم اورنگزیب

عمران خان نے اپنی حکومت کو اپنے جھوٹ، کرپشن اور نااہلی سے ختم کیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی حکومت کو اپنے جھوٹ، کرپشن اور نااہلی سے ختم کیا، سو فیصد پاکستانی کہتے ہیں ملکی مسائل کا حل صرف شفاف الیکشن ہیں مگر الیکشن آئینی مدت پوری ہونے پر ہونے چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک پر نوازشریف کا مینڈیٹ چوری کرکے مسلط ہوئے تھے، اس لیے جو چیز اپنی نہ ہو تو اس چیز کو اصل مالک کو واپس کرنا پڑتا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے عوام دشمنی اور آئین شکنی سے ملک کے مفاد کیساتھ کھیلا۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو تاریخی قرضوں کی بھینٹ چڑھادیا، معیشت تباہ کردی، عوام کو تاریخی مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا، قومی مفادات سے کھیل کھیلا، کشمیر کا سودا کیا اور کہتے ہو مجھے کیوں نکالا۔ یہ ملک اورعوام کی نہیں عمران خان کی انّا تکبر، فساد، سازش اور لوٹ مار کی جنگ ہے، یہ جنگ احتساب سے بھاگنے، ملک اورتوشہ خانہ لوٹے والوں کےخلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے