اعجاز چوہدری

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی ہے، جس میں پارٹی ٹکٹ کے متعلق بات کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری کی ایک امیدوار کے ساتھ مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی ہے۔ مبینہ آڈیو ٹیپ میں فون کرنے والے امیدوار چوہدری حفیظ نے اپنا تعارف کروانے کے بعد کہا کہ وہ کسی کے لیے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ لینا چاہتا ہے، پارٹی کو کتنا چندہ دینا ہوگا؟۔

اس پر مبینہ طور پر اعجاز چوہدری نے کہا کہ عمران خان سے ملنا ہے تو کم از کم ایک کروڑ دینا ہوگا، اور ٹکٹ لینا ہے تو آج کل ہی عمران خان سے ملاقات کرلیں، پارٹی کے لیے چندے کی حد لامحدود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے