سرفراز بگٹی

بلوچستان کرپشن میں نمبر ون، گورننس کا برا حال، ریاست کیخلاف شورش چل رہی۔ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کرپشن میں نمبر ون، گورننس کا برا حال، ریاست کیخلاف شورش چل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا معاملہ حقیقت ہے، کمیشن نے 80 فیصد کیس حل کیے، بلوچستان میں ریاست کیخلاف شورش چل رہی ہے، سی پیک کے تحت سرمایہ کاری پروجیکٹس آئے اس میں بلوچستان کو مناسب حصہ نہیں دیا گیا، ہم اپنے حقوق کی وزیراعظم سے بات کریں گے، وفاقی پی ایس ڈی پی پر ہمارے سنجیدہ تحفظات ہیں۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ ایسا نہیں سوچا تھا کہ ایسے حالات میں بلوچستان میں وزیراعلی بننا پڑے گا جب گورننس کا بہت برا حال ہے۔ سیاسی کیریئر میں یہ ضرور سوچا تھا کہ ٹاپ پر جانا ہے۔ گورننس کا چیلنج دہشت گردی اور کلائمنٹ چیلنج سے بڑا ہے۔ بلوچستان میں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔ بلوچستان میں بہت بڑی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان کی جب نوکری بکے گی یا وہ نوکری کے لئے خرید و فروخت کرے گا تو ریاست پر اعتماد میں فقدان پیدا ہوتا ہے۔ نوکری بیچنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ جتنے پروجیکٹ ڈائریکٹر ہیں وہ کوئٹہ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ تعلیم، صحت کے محکموں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے