آصف زرداری

کچھ عناصر مذہب کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر مذہب کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف زرداری نے کراچی ائیرپورٹ پر ہونے والے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون سکیورٹی انچارج کو فرائض کی ادائیگی سے روکنے کیلئے توہین مذہب کا الزام شرمناک ہے، خاتون سکیورٹی انچارج پر توہین مذہب کے الزام کی تحقیقات کرائی جائیں۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ توہین مذہب کا الزام انتہائی خطرناک عمل ہے، خاتون سیکیورٹی آفیسرکی حفاظت کیلئے اقدامات کیے جائیں، کچھ عناصر مذہب کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، حکومت اور عوام کو ایسی سوچ کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، الزام غلط ثابت ہونے پر الزام لگانے والے کو سخت سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے