پی ٹی آئی

کپتان کے ایک اور ٹکٹ ہولڈر کھلاڑی نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

فورٹ عباس (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر راو شاہد تسلیم نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس کے حلقہ پی پی 242 سے ڈاکٹر راو شاہد تسلیم نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر راو شاہد تسلیم پی ٹی آئی کے سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی اور موجودہ تحصیل صدر تھے۔وہ پی پی 242 فورٹ عباس سے تحریک انصاف کے مضبوط امیدوار تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر راو شاہد تسلیم 15 دن جیل میں رہے۔ رہائی کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں ڈاکٹر شاہد تسلیم نے کہاکہ تحریک انصاف کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا، 9 مئی کے واقعات قابل افسوس تھے، مذمت کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی سیاست کا کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے