کورونا

کورونا کی تیسری لہر، بڑوں کے ساتھ بچے بھی متاثر ہونے لگے

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے،  جس نے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی اپنا شکار بنانا شروع کر دیا،  ترجمان پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں 10 سال تک کے 121 بچوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ڈاکٹر وسیم خواجہ  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  پمز اسپتال میں اس وقت بھی 2 بچے آکسیجن پر ہیں جن میں سے ایک کی عمر 8 روز اور دوسرے کی 3 ماہ ہے۔ ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں 15 بچے اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب وفاقی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک 10 سال تک کی 8 ہزار 420 بچیاں کورونا میں مبتلا ہوئیں جب کہ اسی عمر کے 12 ہزار 336 بچے متاثر ہوئے۔ خیال رہے کہ وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک 10 سال تک کے 17 بچے کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ملک میں اب تک کورونا سے 20 سال تک کی 22 ہزار 537 لڑکیاں اور 32 ہزار 790 لڑکے متاثر ہوئے جس میں 52 لڑکے اور لڑکیاں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے