امتیاز شیخ

ایل این جی کی درآمد میں تعطل حکمرانوں کی ناکامی ہے، امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے ملک میں گیس کی قلت پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی قلت آر ایل این جی کے تاخیر سے کیے معاہدوں کا نتیجہ ہے،  انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایل این جی کی درآمد میں تعطل حکمرانوں کی ناکامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے گیس کی قلت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ  سندھ میں گیس بحران پھر سنگین ہوگیا، گیس کی قلت اور بندش کی تمام ذمےداری وفاق پر ہے۔ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو بھی گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے، موسم گرما میں گیس کا یہ حال ہے تو موسم سرما میں کیا ہوگا؟۔

واضح رہے کہ امتیاز شیخ نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشنانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ نجی پاور کمپنیوں، صنعتوں اور سی این جی سیکٹر سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوجائیں گے، سب سے زیادہ قدرتی گیس پیدا کرنے والےصوبے کو گیس سے محروم کردیا گیا۔ یاد رہے کہ سندھ بھر میں موسمِ سرما سے قبل گیس کی قلت کا بہانہ بنا کر سوئی سدرن گیس کمپنی نے گزشتہ روز اچانک 3 دن سی این جی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے