خواتین کا عالمی دن: وزیر خارجہ کیجانب سے  حقوقِ خواتین  کے تحفظ کی یقین دہانی

خواتین کا عالمی دن: وزیر خارجہ کیجانب سے  حقوقِ خواتین  کے تحفظ کی یقین دہانی

اسلام آباد(پاک صحافت) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ زندگی کے ہر شعبے اور ہر سطح پر خواتین کے حقوق کی وسیع البنیاد شمولیت کو یقینی بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کے ساتھ مل کرآج ہم خواتین کا عالمی دن منارہے ہیں۔ یہ خواتین کو بااختیار بنا کر ترقی کی خوشیاں منانے اور ہمارے اجتماعی عزم کی تجدید کا موقع ہے کہ ہم خواتین کے حقوق کے فروغ اور احترام کے لئے کوششیں مزید تیز کریں۔

مزید پڑھیں: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آرمی چیف کا اہم پیغام

انہوں نے کہا کہ ہم غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کی خواتین کی حالت زار کو فراموش نہیں کرسکتے،عالمی برادری ان سنگین جرائم کا ادراک کرتے ہوئے بھارت کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس سال خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ’’خواتین کی قیادت: کورونا وبا سے متاثرہ دنیا میں مساوی مستقبل کا حصول‘‘ کے منتخب کردہ عنوان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے مشکل دور میں پاکستان میں خواتین نے بے مثال جرات اور قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور کورونا وبا کے خلاف قوم کے اجتماعی ردعمل اور بحالی کی کوششوں میں موثر کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحت عامہ کے عملے، بنیادی سطح پر دیکھ بھال کی فراہمی، ایجادات، انسانی حقوق کے دفاع اور معاشرے کی تنظیم سازی کے پہلووں سے ہماری خواتین نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی رہنمائی میں پاکستان کا تاریخ ساز احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ایک خاتون کی قیادت میں شروع کیاگیا تاکہ کورونا وبا کے نتیجے میں معاشرے میں پیدا ہونے والے منفی معاشی وسماجی اثرات کا کامیابی سے مقابلہ کیاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ دستور پاکستان خواتین کومساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے