الیکشن کمیشن

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں گیلانی کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کر دی

اسلام آباد(پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حالیہ سینیٹ الیکشن میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی  ہے، ساتھ ہی پی ٹی آئی رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی سے علی حیدر گیلانی کی نااہلی کی درخواست بھی دائر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ پٹیشن سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی لیک آڈیو، جس میں وہ پی ٹی آئی کے 4 اراکین اسمبلی کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں ووٹ پر بھاؤ تاؤ کررہے ہیں، اور علی حیدر گیلانی کی وڈیو کی بنیاد پر دائر کی گئی جس میں وہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو وٹ ضائع کرنے کی تکنیک بتارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ نہیں پیسہ چلا ہے: شیخ رشید

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی فرخ حبیب، ملیکہ بخاری اور کنول شوذیب کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ ویڈیو اسکینڈل پر کارروائی کے مکمل ہونے تک یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے اجرا کو روکنا چاہیے۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو میں ‘علی حیدر گیلانی قومی اسمبلی کے اراکین کے ساتھ مسلسل بھاؤ تاؤ کررہے تھے’، ساتھ ہی یہ بھی الزام عائد کیا گیا مریم نواز نے اپنی تقریر میں ان اراکین اسمبلی کو عام انتخابات میں ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا جو یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز اپوزیشن کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست پر شکست دے دی تھی۔یوسف رضا گیلانی ممکنہ طور پر اپوزیشن کی جانب سے صادق سنجرانی کی جگہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے امیدوار ہوں گے۔

یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن سے ایک رات قبل رہنما پیپلز پارٹی کے بیٹے علی گیلانی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے چند اراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتارہے تھے جس کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کا آغاز ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے