مولانا فضل الرحمن

پاکستان میں یہودیوں کے ایجنٹوں کو کراچی کے سمندر میں دفن کردیں گے۔ مولانا فضل الرحمن

کراچی (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں یہودیوں کے ایجنٹوں کو کراچی کے سمندر میں دفن کردیں گے، ہمارے ہوتے ہوئے کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جرات نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ اپنی عزت اور وقار میں کمی کررہی ہے تو پھر ہم سے شکایت نہ کی جائے، عمران کے ایک جلسہ کے بیان پر سوموٹو لے لیا گیا۔ بشیر میمن چیخ چیخ کر کہتا رہا کہ عمران خان نے غلط کام کا بولا مگر اس پر عدالت نے کوئی سوموٹو نہیں لیا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران کے جلسے کے دباو میں سوموٹو لینا ہے تو پھر جے یو آئی کے کارکنان بھی میدان میں ہیں، عدلیہ نے اگر حکومت کرنی ہے تو سامنے آجائے ایگذیکٹیو کو اپنا کام کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ معزز عدالت سے کہتا ہوں جب ایک افسر نے اپنے اختیارات کے تحت افسران کو تبدیل کیا تو پھر سوموٹو کیوں لیا۔ ملک میں ایک مخصوص لابی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حق میں تھی، آپ کی آواز پر پاکستان میں کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجرت نہ کرسکا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے