مراد علی شاہ

کورونا سے متعلق حکومتی پالیسی پر وزیر اعلیٰ سندھ کی کڑی تنقید

اسلام آباد (پاک صحافت) کورونا وائرس سے متعلق وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا وفاق کا طریقہ بالکل عقل سے باہر ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ  اخباری بیانات دینے سے اور نئے نئے میٹر ایجاد کرنے سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ نہیں روکا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پورے ملک میں کورونا کی صورتحال سنگین ہے، کم از کم دو ہفتے کیلئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہیے، ہم نے پہلے بھی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی تھی۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک وفاقی وزیرکہتے ہیں کہ آخری 10 دن رمضان میں لاک ڈاؤن ہوگا تو جس نے شاپنگ کرنی ہے ابھی کرلے، مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ ہم لاک ڈاؤن کیلئے کس چیزکا انتظار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ایک بڑی ناکامی ہوئی ہے کہ ہم ویکسی نیشن وقت پر نہیں منگوا سکے، ہم پسماندہ ممالک سے بھی ویکسی نیشن منگوانے میں پیچھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تاخیر کرچکے ہیں، اپریل میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کردینی چاہیے تھی، وزیراعظم کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے، میں تو بہت پہلے سے گھبراچکا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے