اپوزیشن احتجاج

کوئٹہ، اپوزیشن ارکان اسمبلی کا احتجاج جاری، گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے

کوئٹہ (پاک صحافت) کوئٹہ میں اپوزیشن ارکان اسمبلی کا احتجاج جاری ہے، ذرائع کے مطابق اپوزیشن اراکین اسمبلی گرفتاری کے لئے اسمبلی چوک سے تھانہ بجلی روڈ کے لئے روانہ ہوگئے۔ خیال رہے کہ گرفتاری کے لئے روانہ ہونے والوں میں جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، بی این پی کے رہنما عبدالولی کاکڑ اور دیگر رہنمابھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا احتجاج کٹھ پتلی حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر سینئر رہنما بی این پی مینگل ملک عبدالولی کاکڑ کا کہنا ہےکہ آئی جی پولیس اپوزیشن اور حکومت کے معاملے میں فریق نہ بنیں، غیر منتخب نمائندوں کو فنڈز دئیے جانے کے خلاف ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔

واضح رہے کہ بی این پی کے رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو کا کہنا تھاکہ جن اپوزیشن اراکین کے خلاف ایف آئی آر ہیں وہ آج گرفتاری دیں گے اور ضمانت بھی نہیں کرائیں گے۔ ہم تھانے جائیں گے، اب وہ گرفتار کریں نہ کریں یہ ان کی مرضی، ہم نے حکومت کے خلاف ایف آئی آر کے لئے درخواست دی تھی، پولیس نے اگر ایف آئی آر درج نہیں کی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے