راجہ پرویز اشرف

کسی کا انتخابی نشان لیا جانا میرے نزدیک کوئی اہم بات نہیں، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ کسی کا انتخابی نشان لیا جانا میرے نزدیک کوئی اہم بات نہیں۔ راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی پہلے سے بہتر پوزیشن میں ہے، پیپلز پارٹی کا عام فہم اور سادہ منشور بھی آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے بھی ماضی میں تلوار کا نشان لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات چلی تھی کہ موسم اور حالات کی وجہ سے الیکشن کا التوا کیا جائے، میں سمجھتا ہوں سینیٹ ہمارے لیے باعث تکریم ہے، جنہوں نے قرارداد پیش کی ان کے پاس بھی کوئی جواز ہو گا۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا بھی جواب آگیا ہے کہ الیکشن مقرر وقت پر ہوں گے، الیکشن اس وقت بھی ہوئے تھے جب حالت جنگ میں تھے، کوئی اتحادی حکومت بھی بنتی ہے تو ملک کے لیے وہ بھی اچھا ہو گا۔

واضح رہے کہ ان کا مزید کہنا ہے کہ سمجھتا ہوں 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی گئی تھی، 9 مئی کے واقعات، کوئی معاشرہ اور ملک اس عمل کی اجازت نہیں دیتا۔ راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی پہلے سے بہتر پوزیشن میں ہے، پیپلز پارٹی کا عام فہم اور سادہ منشور بھی آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے