مقبول باقر

صوبے میں پولیس کی سرپرستی میں غیر قانونی کام ہو رہے ہیں، نگراں وزیراعلیٰ

کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا ہے کہ شہر کے لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، یہ ناقابلِ برداشت ہے، صوبے میں پولیس کی سرپرستی میں غیر قانونی کام ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتِ حال پر اجلاس منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں نگراں وزیرِ داخلہ، چیف سیکریٹری اور دیگر شریک ہوئے۔ آئی جی پولیس سندھ رفعت مختار نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ مجموعی طور پر امن کی صورتِ حال بہتر ہے، غیرقانونی تارکینِ وطن کی واپسی بہتر طریقے سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس سے خطاب کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کہا کہ شہر میں پولیس کی پیٹرولنگ نظر نہیں آتی، میں نے کہیں پولیس کو چیکنگ کرتے نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے یہ ناقابل برداشت ہے، اسٹریٹ کرائم پر ہر صورت قابو پایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے