چوہدری نثار

کسی پارٹی کی دُم پکڑ کر نہیں جیتنا چاہتا۔ چوہدری نثار

اسلام آباد (پاک صحافت) چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میں کسی پارٹی کی دُم پکڑ کر نہیں جیتنا چاہتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے راجڑ میں اپنے پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کا ماضی میں وزیر نہیں بلکہ علاقے کا ویر بن کر آیا، میرے مخالفین منتیں کرکے لوگوں کو جلسے میں لاتے ہیں لیکن میں کسی پارٹی کی دُم پکڑ کر نہیں جیتنا چاہتا۔

چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ کبھی خود پر داغ نہیں لگنے دیا نہ کرپشن کی، کسی پر تنقید کر کے ووٹ نہیں لینا چاہتا، مسلم لیگ سے میرا تعلق رہا مگر تنقید نہیں کروں گا۔ پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، معجزہ ہی پاکستان کو بچا سکتا ہے، اگر اسمبلی میں گیا تو اس معجزے کا حصہ ہوں گا۔

خیال رہے کہ چوہدری نثار دو قومی اور ایک صوبائی نشست سے عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بس

عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

کراچی (پاک صحافت) عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے