شازیہ مری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رقوم کی وصولی بذریعہ بینک اکاونٹس ہوگی۔ شازیہ مری

کراچی (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رقوم کی وصولی بذریعہ بینک اکاونٹس ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ، چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی نے اپنے آغاز سے مستحقین تک رقوم کی ترسیل کیلئے مختلف طریقہ کار کا استعمال کیا۔ موجودہ رقوم کی ادائیگی کے طریقہ کار میں مستحق خواتین کو درپیش مسائل اور پاز ایجنٹس کی طرف سے کٹوتیوں کی شکایات کے پیش نظر بینکنگ نظام کو متعارف کرایا جارہا ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ ادائیگی کے نظام کو فائدہ مند بنانے کے لیے، بی آئی ایس پی نے اسٹیٹ بینک اور دیگر کمرشل بینکوں کے ساتھ سلسلہ وار میٹنگز کیں اور گزشتہ 3-4 ماہ کی مشقوں کے نتیجے میں، بی آئی ایس پی اب یہ پائلٹ پروجیکٹ شروع کر رہا ہے۔ اس نظام کے تحت خواتین کو بااختیار بنایا جائے گا۔ مزید یہ خواتین اپنے فنڈز بغیر قطاروں میں کھڑے ہوئے اور باوقار طریقے سے وصول کرسکیں گی اور ساتھ ہی اس سے شفافیت کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی مستحق گھرانوں کی سماجی و اقتصادی حیثیت کا حقیقی بنیادوں پر جائزہ لینے کے لیے جلد ہی ڈائنامک رجسٹری سروے شروع کر رہا ہے۔ یہ سروے متحرک ہوگا اور اگر گھرانے کی سماجی معاشی صورتحال میں کوئی تبدیلی واقع ہوئی ہے تو اسے حقیقی بنیادوں پر ریکارڈ میں شامل کر لیا جائے گا۔ اس حوالے سے پورے ملک میں ڈائنامک رجسٹری ڈیسک قائم کیے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے