کراچی، جے یو آئی اور ن لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ملاقات

کراچی (پاک صحافت) جے یو آئی ف کے وفد نے مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں ن لیگی کے رہنماؤں سے ملاقات کی جس کے دوران سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے وفد میں مولانا حماد اللّٰہ اور اکبر شاہ ہاشمی جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں نہال ہاشمی، فہد شفیق اور دیگر شامل تھے۔ اس حوالے سے رہنما مسلم لیگ ن نہال ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےآج اتحاد کو مضبوط کرنے پر بات کی ہے، سندھ کی خوش حالی اور نئے وزیرِ اعلیٰ سے متعلق بھی گفتگو کی۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے بتایا کہ اگلے الیکشن کے لیے مختلف حلقوں پر تفصلی بات چیت کی ہے۔ مولانا حماد اللہ نے بتایا کہ آج سے کراچی ریجن سے متعلق اجلاسوں کا اغاز کر دیا ہے، کراچی اور سندھ کو آزاد کرنا ہے، سندھ کے عوام کو ایک گلدستہ دینا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے درمیان بھی بات چیت ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے