رانا ثناءاللہ

ججوں کو دھمکی آمیز خطوط میں پی ٹی آئی کا ہمدرد گروپ ملوث ہو سکتا ہے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ججوں کو دھمکی آمیز خطوط میں پی ٹی آئی کا ہمدرد گروپ ملوث ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ کوئی ایسا گروپ جو تحریک انصاف کے زیر اثر ہو یا تحریک انصاف کے لیے ہمدردی رکھتا ہو، وہ ججوں کو دھمکی آمیز خط بھجوانے کے معاملے میں ملوث ہوسکتا ہے کیوں کہ ججوں کو ایسے خطوط لکھنے کے نتیجے میں اس کی بینفشری پی ٹی آئی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے خلاف تو کسی طرح کا کوئی مقدمہ عدالتوں میں نہیں ہے بلکہ ہمیں تو اسلام آباد ہائی کورٹ سے ریلیف بھی ملا ہے۔ ہم ججز کو بھلا دھمکی آمیز خطوط کیوں بھیجیں گے؟۔ اس صورت حال کی بینفشری پی ٹی آئی ہے اور معاملات کو بگاڑنا اس وقت تحریک انصاف ہی کے حق میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ دراصل عدلیہ کی آزادی کا مسئلہ ہے۔ عدلیہ کو خوداحتسابی کرنا ہوگی۔ عدلیہ کو اسٹیبلشمنٹ سے کسی طرح کی شکایت ہے تو ان کو بھی بلا لیں۔ جج صاحبان کو چاہیے تھا کہ جس وقت ایسا ہوا تھا، اسی وقت ایگزیکٹو کو معاملے کی تحقیقات کے لیے کہتے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے