بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم عمران خان پر طنز کے نشتر چلا دیئے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے  وزیراعظم عمران خان پر طنز کے نشتر چلا دیئے، بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اب اگلی حکومت بنا کرمسائل حل کرنے کا اعلان قوم سے مذاق ہے، ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کیا اور اقتدار میں آکر عام آدمی سے روزگار چھین لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے  وزیراعظم عمران خان کی کی ناکام معاشی پالیسیوں پر تنقیدکرتے ہوئے کہا عمران خان کےمعاشی ترقی کے دعوے زمین بوس ہوچکے ہیں عوام اب کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ عمران خان کی ناکام معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک کا متوسط طبقہ بھی غربت کا شکار ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملکی معیشت کی سمت کو درست کرنا ہے تو آئندہ عمران خان جیسے تجربوں سے ملک کوبچانا ہوگا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے پاس روٹی، کپڑا، مکان، روزگار نہیں ہوگا تو معاشی ترقی کا کوئی دعویٰ سچ نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے